چیف سیکرٹری کا وزیر اعلی کے ساتھ کام کرنے سے انکار، متعدد اعلی سطحی تبادلے

punjab secretariat
کیپشن: punjab secretariat
سورس: google

ایک نیوز نیوز: پنجاب میں ایڈ یشنل چیف سیکرٹری سمیت مختلف افسران کے تقرر اور تبادلے کردیے گئے ہیں۔  

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔کامران علی افضل کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات پر وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کے ساتھ کام کرنے سے قاصر ہوں۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے وفاقی اسٹبلیشمنٹ کو خط لکھا جس میں ان کی خدمات واپس لینے کی درخواست کی گئی ہے۔ 

 جبکہ وفاق نےچیف سیکرٹری کامران علی افضل کودس محرم تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔ چیف سیکرٹری نے کہا میرے بارے میں صوبائی حکومت بارے میڈیا غلط خبریں چل رہی ہیں۔ میری پرویز الہی اور مونس الٰہی سے اچھاورکنگ ریلشن شپ ہے۔ پرویز الہی اور مونس الٰی نے بطور چیف سیکرٹری مجھے بہت عزت دی ۔ میں سمجھتا ہو ں مجھے پچھلی حکومت  کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب  اس ٹیم کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہیے ہے۔ موجودہ حکومت سے میرا کوئی اختلاف نہیں ہے۔ 10محرم کے بعد اسٹلمشننٹ ڈویژن کو رپورٹ کردوں گا ۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ کے 21 اراکین نے حلف اٹھا لیا

تفصیلات کے مطابق ایڈ یشنل چیف سیکرٹری سید علی مرتضی کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم کیپٹن (ر) اسد اللہ کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری کااضافی چار ج دے دیا گیاہے۔ سیکرٹری کھیل اسد اللہ  فیض کو سیکرٹری معدنیات تعینات کردیا گیاہے۔ سیکرٹری بلدیات عمران سکندر بلوچ کو سیکرٹری کھیل اینڈ یوتھ آفیرز تعینات کردیا گیا ہے۔ ممبر پنجاب بورڈ آف ریونیو مبشر حسین سیکرٹری بلدیات تعینات کردیاگیا ہے۔ سید مبشر حسن جو ڈیشل 1 سے تبدیل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ اے سی راے ونڈ مسز لاریب اسلم کو او ایس ڈی بنا کے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنیکا حکم دیا گیا ہے۔ ایس اینڈ جی اے ڈی میں تقرری کے منتظر حامد رشید اے سی راے ونڈ تعینات ہو گئے ہیں۔