ایف بی آر کابڑا فیصلہ،ملک بھر کے 100 سے زائد بڑے ریٹیلرز کیخلاف ایکشن

Aug 06, 2022 | 12:45 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: ایف بی آر نے ملک بھر کے 100 سے زائد بڑے ریٹیلرز کے خلاف ایکش کا فیصلہ کر لیا۔

ایف بی آر کے مطابق پوائنٹ آف سیل سے غیر منسلک ریٹیلرز کا ان پٹ ٹیکس کلیم ضبط کیا جائے گا، پی او ایس سے منسلک ہونے کے لیے بڑے ریٹیلرز کو 10 اگست تک کی ڈیڈ لائن ہے۔

وفاقی ریونیو بورڈ کا کہنا ہے کہ 10 اگست تک ریٹیلرز منسلک نہ ہوئے تو ان پٹ ٹیکس کلیم تصور نہیں ہوگا،ریٹیلرز کو 60 فیصد تک ان پٹ ٹیکس کلیم کرنے کی اجازت تھی۔

یہ بھی پڑھیں:اسمبلیاں تحلیل ہوں گی یا نہیں؟ پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ

بڑے ریٹیلرز کو جولائی 2021 سے منسلک ہونے کی ہدایت کی تھی، ان کے خلاف نوٹس جاری کر کے کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

ایف بی آر نے یہ بھی کہا کہ پی او ایس سے غیر منسلک ریٹیلرز کی بڑی تعداد کراچی، لاہور اور فیصل آباد کی ہے۔

مزیدخبریں