وائلڈ لائف کی بڑی کاروائی، نایاب چھپکلیاں اور سانپ برآمد

wild life
کیپشن: wild life
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: محکمہ وائلڈ لائف سندھ نے قائد آباد میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر شکار کیے گئے 75 اسپائنی ٹیلڈ لزرڈز اور  4 سانپ برآمد کر لیے ہیں۔

‏تفصیلات کے مطابق سندھ وائلڈ لائف کے انسپکٹر عظیم خان، اعجاز نوندانی، لال محمد اور مدن لال کی جانب سےخفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

وائلڈ لائف حکام نے بتایا کہ ملزمان ان جانوروں سے مضر صحت دوائیاں بنا کر عوام کو دھوکا دیکر اسے فروخت کرنے کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ کارروائی کے دوران گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

وائلڈ لائف انتظامیہ کے مطابق عملے نے بعد ازاں برآمد کیے گئے 75 اسپائنی ٹیلڈ لزرڈز کو ان کے قدرتی ماحول میں لے جاکر آزاد کر دیا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-06/news-1659769623-6883.mp4