ایک نیوز نیوز: تھانہ کوہسار کے علاقہ سیونتھ ایونیو بلیوایریا میں واقع میٹرو اسٹیشن پرسنیچنگ کی واردات کے دوران 2 ملزمان بس کے انتظار میں موجود قائداعظم یونیورسٹی کی طالبہ سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ کوہسار نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مدعیہ مقدمہ حفصہ خلیل نے پولیس کو بتایا کہ میں قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد ہاسٹل میں رہتی ہوں،4اگست کو دن 2 بج کر بیس منٹ پر میں میٹروسٹاپ سیونتھ ایونیو بس کے انتظار میں کھڑی تھی کہ وہاں ایک نوجوان جس کی عمر بیس سے پچیس سال کے درمیان تھی میرے قریب آیا اور میرا موبائل فون چھین کر بھاگتے ہوئے اپنے ساتھی جوکچھ فاصلے پر بائیک پر موجود تھا کے ہمراہ بائیک پر فرار ہوگیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔