شعیب اختر ہسپتال کیوں منتقل ہو گئے؟ 

shoaib akhtar admit in hospital
کیپشن: shoaib akhtar admit in hospital
سورس: google

ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو گُھٹنے کے آپریشن کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔  جہاں ان کا 8گھنٹے طویل آپریشن کرکے گھٹنے کی سرجری کی جائے گی۔  

شعیب اختر نے سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر ہسپتال کے بیڈ سے ایک ویڈیو شیئر کیا۔ جس میں شعیب اختر نے اپنے فینز کو اطلاع کیا کہ ان کا 8 گھنٹے طویل آپریشن ہوگا جس کے لیے انہیں دعاؤں کی سخت ضرورت ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ میری آخری سرجری ہو گی۔ اس سے قبل میرے 5 آپریشن ہو چکے ہیں۔

راولپنڈی ایسکپریس شعیب اختر کا مزید کہنا تھا میں نے پاکستان کے لیے فاسٹ بولر کے طور پر کھیلا جس پر مجھے فخر ہے لیکن مجھے یہ سرجری کروانی پڑے گی۔ مجھے مکمل صحتیاب ہونے میں 2 سے 3 ہفتے درکار ہوں گے۔ شعیب اختر نے تمام مداحوں سے خصوصی طور پر دعاؤں کی درخواست کی ہے۔