اسپیکر قومی اسمبلی 30 دن میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر فیصلہ کریں: لاہور ہائیکورٹ

اسپیکر قومی اسمبلی 30 دن میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر فیصلہ کریں: لاہور ہائیکورٹ
کیپشن: LAHORE HIGH COURT

ایک نیوز نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز  اشرف کو اپوزیشن لیڈر  راجہ ریاض کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری فیصلہ کرتے ہوئے عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے خود پچھتائیں گے:شیخ رشید

لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے متعلق درخواست پر 30 دن میں فیصلہ کریں۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل متعلقہ حکام کو عدالتی حکم سے آگاہ کریں اور رجسٹرار آفس درخواست اور فیصلے کی مصدقہ نقول اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے۔