ایک نیوز نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور اس کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے خود پچھتائیں گے۔
شیخ رشید نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ سیاسی بےامنی اور بدامنی مزید انتشار اور خلفشار پیدا کرے گی، اگست میں سجنے والا سیاسی دنگل ملکی اور عوامی مسائل میں اضافہ کرے گا۔
سیاسی بےامنی اور بدامنی مزید انتشار اور خلفشار پیدا کرے گی۔ عمران خان اور اسکی پارٹی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے خود پچھتائیں گے۔اگست میں سجنے والا سیاسی دنگل ملکی اور عوامی مسائل میں اضافہ کرے گا۔ مستقبل کی ساری ذمہداریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں۔30اگست تک اہم وقت ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 6, 2022
شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ مستقبل کی ساری ذمے داریاں عدلیہ کے کندھوں پرآگئی ہیں۔30 اگست تک اہم وقت ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں سینئر صحافیوں اور اینکرز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ مجھے سنگل آئوٹ اور نااہل کرنے کا حکومتی خواب پورا نہیں ہوگا۔