موجودہ وفاقی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کی قاتل ہے:پرویزالہٰی

Aug 06, 2022 | 10:56 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اتحادی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت اوور سیز پاکستانیوں کے حقوق کی قاتل ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے مسلم لیگ ق اسکاٹ لینڈ کے صدر شبیر شاہ نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ افسوس، موجودہ حکومت نے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کیا، موجودہ وفاقی حکومت اوور سیز پاکستانیوں کے حقوق کی قاتل ہے۔

اس موقع پر پرویز الٰہی کامزید کہنا تھا بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے اوور سیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا بیرون ملک بسنے والے پاکستانی موجودہ وفاقی حکومت میں شامل کسی جماعت پراعتبار نہیں کریں گے، اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے جامع پالیسی لا رہے ہیں۔

مزیدخبریں