سی اے اے کا کراچی ائیرپورٹ پر بارشوں سے متعلق ہائی الرٹ جاری

سی اے اے کا کراچی ائیرپورٹ پر بارشوں سے متعلق ہائی الرٹ جاری
کیپشن: CAA issued high alert rains at Karachi Airport

ایک نیوز نیوز: سول ایوی ایشن اتھارٹی  نے کراچی ائیرپورٹ پر بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔

سی اے اے حکام کے مطابق ممکنہ بارشوں سے پیداصورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جائیں جبکہ  بین الاقوامی اور ملکی سیٹلائٹ ایریا کے عقب میں بارش کے پانی کا بہاؤ ممکن بنایا جائے۔

سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ رن ویز کے اطراف ہر قسم کے گڑھوں کو بھرنے کا کام فوری مکمل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ میں مون سون کے چوتھے اسپیل کا آغاز، سیلابی صورتِ حال کی وارننگ جاری

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے  سندھ پر مون سون سسٹم اثر انداز ہونے کی پیشگوئی کی ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران کراچی پر ایک نہیں دو سسٹم مزید بارشیں لا رہے ہیں جس کے تحت ہفتے کو شروع ہونے والا نیا سلسلہ 9 اگست تک کہیں درمیانی اور کہیں تیز بارشوں کا باعث بنے گا، پھر 11 سے 15 اگست تک دوبارہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔