بارشوں اور سیلاب کے بعد کراچی پرایک اور مصیبت آگئی

کراچی کےمختلف علاقوں میں پھر گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا آغاز ہوگیا
کیپشن: loadshading in karachi

ایک نیوز نیوز: کراچی کےمختلف علاقوں میں پھر گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا، ڈیفنس، محمود آباد، گلستان جوہر اور نارتھ کراچی سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں رات کو بھی کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ صبح بچوں نے سکول جانا ہوتا ہے اور ہم نے دفتر جانا ہوتا ہے لیکن رات کو کئی کئی گھنٹے بجلی غائب ہونے کی وجہ سے نیند پوری نہیں ہو پاتی جس کی وجہ سے صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

 دوسری جانب ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی میں بجلی کی سپلائی 30 جون کے شیڈول کے مطابق ہے، شہر میں لوڈشیڈنگ میں اضافہ یا شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔