ایک نیوز نیوز: برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ مقابلے میں سلور میڈل جیتنے والے قومی پہلوان انعام بٹ کا کہنا ہے کہ سلور میڈل ملا، یہ بھی کم نہیں ہے۔
پہلوان انعام بٹ نے کہا کہ سیمی فائنل میں گھٹنے میں تکلیف تھی، فائنل میں کافی اچھا مقابلہ ہوا، ہمیں عالمی معیار کی ٹریننگ نہیں کرائی جاتی، عالمی معیار کی ٹریننگ اور دورے ہوں توکھلاڑی بہتر پرفارم کرتے ہیں۔
برانز میڈلسٹ عنایت اللہ نے کہا کہ ہماری سہولیات کم ہیں، ٹریننگ پارٹنر بھی اس معیار کے نہیں ہوتے۔ فیڈریشن کے پاس اتنا بجٹ نہیں ہوتا کہ ہمیں باہر بھیجے، اگر حکومت سپورٹ کرے تو ہم قومی پرچم دنیا میں بلند کرسکتے ہیں۔