محمد میاں سومرو نے سپیکر قومی اسمبلی سے معذرت کرلی

Aug 06, 2022 | 00:25 AM

ایک نیوز نیوز: پی ٹی آئی کے محمد میاں سومرو نے اسپیکر قومی اسمبلی سے معذرت کا خط  اسپیکر آفس کو بھجوا دیا۔

خط میں میاں محمد سومرو نے کہا کہ اپنے حلقے میں بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے ایوان میں حاضر نہیں ہوسکا، میری ایوان سے پچھلی غیر حاضری پر چھٹی کی درخواست منظور کی جائے۔ محمد میاں سومرو نے کہا کہ ستمبر کے آخر تک میری ایوان سے چھٹی منظور کی جائے۔

یاد رہے کہ اسپیکر نے محمد میاں سومرو سمیت تحریک انصاف کے 4 ارکان کو مسلسل غیر حاضر قرار دیا تھا، اسپیکر کا کہنا تھا چاروں اراکین کے نہ استعفے ملے اور نہ چھٹی کی درخواست ملی۔ اسپیکر قومی اسمبلی مسلسل غیر حاضر اراکین کی نشست خالی قرار دے سکتے ہیں۔

مزیدخبریں