ایک نیوز: شب قدر عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے ، دوددسلام کی صدائیں ،نوافل اداکئے گئے۔
شب قدر کے موقع پرختم قرآن کی محافل،مساجد کو برقی قمقوں سے سجا دیا گیا ہے۔ نماز تراویح میں قرآن سنانے والے حفاظ اور سامعین کو انعام و اکرام سے نوازا گیا۔ مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ مساجد میں عبادت گزاروں کیلئے سحری کے بھی انتظامات کئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ لیلۃ القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، لیلۃ القدر میں عبادت کا ثواب ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔
لاکھوں مسلمان اس رات اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو کر نوافل کی ادائیگی اور قرآن پاک کی تلاوت و دیگر عبادات میں مصروف رہتے ہیں اور رب العزت سے اپنے گناہوں کی معافی کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی و استحکام کی دعائیں مانگتے ہیں۔