ایک نیوز:پشاور شانگلہ حملہ میں غفلت کے مرتکب آفیسرز کی نشاندہی کے لئے قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کردی گئی۔
ایک نیوزنے غفلت کے مرتکب افسران بارے تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حاصل کرلیں۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سی پیک ٹاسک فورس میں یونٹی آف کمانڈنہیں ہے۔یونٹی آف کمانڈنہ ہونے سے ذمہ داری کاتعین کرنا مشکل ہے۔ڈائریکٹرسکیورٹی واپڈا، داسو ڈیم اور کمانڈر ایس ایس یو کے مابین کوآرڈی نیشن کا فقدان تھا ۔واپڈا نے ڈی پی اواپرکوہستان کوچینی انجینئرزکی نقل وحرکت بارے رپورٹ تاخیرسے بھیجی۔ڈی پی اودفترسے وفاقی اداروں تک چینی انجینئرزبارے رپورٹ ہی نہیں بھجوائی گئی ایس اوپیز کے مطابق چینی باشندوں کی نقل و حرکت کی اطلاع 7 دن قبل دی جانی چاہئے۔
رپورٹ کے مطابق اس بات میں ابہام ہے کہ چینی انجینئرزکی گاڑی بم پروف تھی یانہیں۔واپڈا حکام کا دعوی ہے کہ گاڑی بم پروف اور بلٹ پروف تھی۔