وزیراعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

Apr 06, 2024 | 20:52 PM

ایک نیوز:وزیراعظم محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ تین روزہ دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

وزیراعظم کمرشل فلائیٹ کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوئے  تھے ۔ شہباز شریف دوران پرواز مسافروں سے گھل مل گئے۔رواز میں موجود دیگر مسافروں نے وزیراعظم کے ہمراہ سیلفیاں بنائیں۔وزیراعظم نے بچوں اور بچیوں کے سر پر ہاتھ رکھا، ان سے حال احوال پوچھا۔زیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی ہمراہ موجود ہیں۔

وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی کابینہ کے اراکین اسحاق ڈار، خواجہ آصف، محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان، عطاءاللہ تارڑ اور احد چیمہ بھی موجود ہیں۔وزیراعظم آج رات مدینہ منورہ میں قیام کریں گے۔

مزیدخبریں