جنرل باجوہ کو ڈی نوٹیفائی کر سکتا تھا لیکن نہیں کیا،عمران خان

 جنرل باجوہ کو ڈی نوٹیفائی کر سکتا تھا لیکن نہیں کیا،عمران خان
کیپشن:  جنرل باجوہ کو ڈی نوٹیفائی کر سکتا تھا لیکن نہیں کیا،عمران خان

 ایک نیوز:بانی پی ٹی آئی عمران خان کاکہنا ہے کہ جنرل باجوہ نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا،ڈی نوٹیفائی کر سکتا تھا لیکن نہیں کیا۔اسکےباوجود ملاقات کیلئے کمیٹی بنائی۔

بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ اس وقت جتنی تگڑی جماعت پی ٹی آئی ہے اتنی تگڑی جماعت اور کوئی نہیں۔ آج دوبارہ الیکشن کروا لیں ،سب کو پتہ چل جائے گا۔حکومت گرانے کے باوجود 2 مرتبہ جنرل باجوہ سے مل سکتا ہوں تو کسی سے بھی مل سکتا ہوں۔ وقت میری ذات کانہیں پاکستان کا ایشو ہے، مجھے قائل کر لیں۔ہمارے کچھ لوگ پارٹی کو توڑنا چاہتے ہیں وہی بشریٰ بی بی پر الزام لگارہے ہیں۔