راولپنڈی،لیٹرباکس سے اعلیٰ شخصیات کےنام 4خطوط برآمد

راولپنڈی،لیٹرباکس سے اعلیٰ شخصیات کےنام 4خطوط برآمد
کیپشن: راولپنڈی،لیٹرباکس سے اعلیٰ شخصیات کےنام 4خطوط برآمد

ایک نیوز:راولپنڈی ڈھوک گجراں کے ڈاکخانے کے لیٹر باکس سے اعلیٰ شخصیات کے نام چار خطوط برآمد ہوئے۔

ذرائع کے مطابق 4مشکوک خطوط چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کئے گئے تھے۔ کسی شخص کا نام، ایڈریس یا کوئی شناخت درج نہیں تھی۔خطوط مشکوک ہونے پر محکمہ ڈاک کے اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا گیا۔لیٹر باکس سے خطوط ملنے کے بعد تمام ڈاک روک دی گئی۔مشکوک خطوط ملنے پر محکمہ ڈاک کے اعلیٰ حکام نے معاملے کی جانچ پڑتال شروع کردی۔خطوط ملنے پر پولیس اور اینٹی نارکوٹکس ماہرین کو بھی موقع پر طلب کرلیا گیا۔

اینٹی نارکوٹکس ماہرین نے خطوط پر کسی قسم کے پاؤڈر نہ ہونے کی تصدیق کردی۔پتہ اور کوئی شناخت نہ ہونے کے باعث پولیس نے خطوط کو معمولی قرار دے دیا۔