پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،2دہشتگردہلاک

Apr 06, 2024 | 17:49 PM

ایک نیوز: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سکیورٹی فورسز کا  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،2دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیاگیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد اسد عرف حسرت سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے، اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق  ہلاک دہشت گرد علاقے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔سکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں