ایک نیوز:نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی ہوم سیریز میں ملکی کوچیز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔
ذرائع پی سی بی کے مطابق غیر ملکی کوچیز کی 15۔اپریل تک درخواستیں جمع کرانے کی ڈیڈ لائن ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا کیمپ عیدالفطر کی چھٹیوں کے فوری بعد پنڈی میں لگنا ہے۔سیریز میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچنگ اسٹاف سمیت دستیاب کوچیز فرائض انجام دیں گے ۔
سلیکٹر و سابق کپتان محمد یوسف کو ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان ،محمد یوسف قومی ابڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی ہیں ۔سلیکٹر و آل راؤنڈر عبدالرزاق باؤلنگ کوچ مقرر ہوسکتے ہیں۔غیر ملکی کوچیز کی درخواست کے بعد انہیں شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔شارٹ لسٹ کوچیز کے انٹرویوز ہونگے اور اس پروسیس کے بعدکوچیز کی تقرری ہوگی۔
واضح رہے کہ ریڈ اور وائٹ بال کے الگ الگ کوچیز کےلئے گیری کرسٹن اور جیسن گلیپسی سرفہرست ہیں۔