پنجاب کی 2افسران کی خدمات وفاق کو دینےسےمعذرت

Apr 06, 2024 | 17:17 PM

ایک نیوز:پنجاب حکومت  نے2افسران کی خدمات وفاق کو دینے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف کوچارج چھوڑنے سے روک دیا۔ اہم پراجیکٹ کی وجہ سے  سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کو  تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق  وفاق کو  کہا کہ  افسران کے تبادلے سے پہلے اعتماد میں لیا جائے۔افسران کو تبدیل کرنے سے پہلے اعتماد میں لیا جائے۔

پنجاب حکومت نے پولیس سروس گریڈ 20 کے علی ناصر رضوی کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے سے انکار کردیا ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی درخواست پر وزیر

اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے علی ناصر رضوی کو پنجاب سے ریلیو نہ کرنے ہدایت کی۔

آئی جی پنجاب نے درخواست کی لاہور میں پولیس کی اچھی ٹیم کے ساتھ کام کر رہا ہوں۔ میری ٹیم کو نہ توڑا جائے۔

  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی جی اسلام آباد کے لیے وزارت داخلہ سے پولیس سروس کے سنئیر افسران کا پینل مانگ لیا۔وزارت داخلہ نے نئے آئی جی اسلام آباد کے لیے سنئیر پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی کے نام پر غور شروع کردیا ۔سرفراز احمد فلکی اس وقت بلوچستان حکومت میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔سرفراز فلکی بطور ڈی آئی جی اسلام آباد میں اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔

نئے چیف سیکرٹری کے پی کے کے نام پر وفاقی حکومت تاحال کوئی فیصلہ نہ کر سکی۔3ناموں پر مشتمل نئی سمری بھی تاحال زیر غور ،وفاق کی جانب سے نئے چیف سیکرٹری کی بجائے موجودہ چیف سیکرٹری کو ہی کام جاری رکھنے کی ہدایات کی گئی۔وفاقی حکومت نے بھی اپنے فیصلے سے صوبائی حکومت کو آگاہ کردیا۔

مزیدخبریں