حکومت کی شاہد آفریدی کو وزارتوں کی پیشکش 

Apr 06, 2024 | 16:46 PM

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو حکومت نے 2 وزارتوں کی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ شاہد آفریدی کو وزیراعظم شہباز شریف نے دو وزارتوں کی پیشکش کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سابق کپتان کو اسپورٹس اور یوتھ کی وزارتوں کی پیشکش کی جس پر شاہد آفریدی نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور معذرت کرلی۔شاہد آفریدی نے پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی عزت کا شکریہ، اپنی فاؤنڈیشن پر فوکس کرنا چاہتا ہوں۔

مزیدخبریں