بلے کا نشان واپس ملتے ہی تمام ارکان واپس پی ٹی آئی میں آجائیں گے ، بیرسٹر گوہر

اتحادختم ؟:پی ٹی آئی کا سنی اتحاد کونسل سے علیحدگی کا اعلان
کیپشن: اتحادختم ؟:پی ٹی آئی کا سنی اتحاد کونسل سے علیحدگی کا اعلان

 ایک نیوز :تحریک انصاف کے چیئر مین بیرسٹر گوہر نے کہاکہ بلے کا نشان ملتے ہی تمام اراکین واپس پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں گے۔پی ٹی آئی نے سنی اتحاد کونسل میں ضم نہ ہونے اور اپنے اراکین واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق بیرسٹر گوہر نے کہا کہ  بلے کا نشان واپس ملتے ہی ہم اپنی جماعت میں واپس آجائیں گے۔ ہم تحریک انصاف کے ووٹ اور سپورٹ سے جیتے ہیں، ہم پارلیمان میں نمائندگی بھی پی ٹی آئی ہی کی چاہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ سنی اتحاد کونسل کے ساتھ معاہدے میں لکھا تھا کہ واپس پی ٹی آئی جوائن کریں گے، ہمیں سرٹیفکیٹ کا انتظار ہے، سرٹیفکیٹ ملتے ہی ہم اپنی پارٹی دوبارہ جوائن کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل شاید پی ٹی آئی کے ساتھ مرجر نہ کرے، کیونکہ وہ ایک مذہبی اور ہم ایک جمہوری جماعت ہیں، ہم اپنا پلیٹ فارم رکھیں گے۔
بعد ازاں اڈیالہ جیل  میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدپریس کانفرنس کرتے ہوئے  بیرسٹر گوہر نے کہا کہ  القادر ٹرسٹ کیس میں آج اہم ڈویلپمنٹ ہوئی ہے۔ لوگ کہا کرتے تھے زمین مفت الاٹ ہوئی تھی۔ آج نیب کے گواہ نے خود عدالت کو بتایا زمین کی خریداری کا ریکارڈ موجود ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا وہ اپنے وعدہ معاف گواہوں کے خلاف کیس دائر کرینگے۔ انہوں نے چیئرمین نیب کے خلاف بھی کیس دائر کرنے کا کہا ہے۔
 بشریٰ بی بی کو زہر دینے سے متعلق ہمارا مطالبہ ہے بی بی کا ٹیسٹ کروایا جائے۔ ٹیسٹ کی حتمی رپورٹ کو ہم مانیں  گے۔ بشریٰ بی بی کا شوکت خانم ہسپتال سے ٹیسٹ کرایا جائے ۔ 
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن  کمیشن  اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ ہم اپنا کردار بحیثیت اپوزیشن ادا کرنا چاہتے ہیں۔ سینیٹ کے انتخابات پر بانی پی ٹی آئی سے بات ہوئی۔ ہمارے کے پی میں سینیٹ الیکشن ملتوی کئے گئے۔ کے پی کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا جارہا ہے؟۔ ہمارا مطالبہ ہے کے پی میں سینیٹ انتخابات تک چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات نہ کروائے جائیں۔ بیرسٹر علی ظفر کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔