بھارتی وزیردفاع کا اعتراف جرم ، پاکستان کاسخت رد عمل  

بھارتی وزیرخارجہ کا اعتراف جرم ، پاکستان کاسخت رد عمل  
کیپشن: بھارتی وزیرخارجہ کا اعتراف جرم ، پاکستان کاسخت رد عمل  

ایک نیوز :پاکستان نے بھارت کی پاکستانی شہریوں کو قتل کرانے کی سازش بے نقاب ہونے اور  بھارتی وزیر دفاع کے مزید پاکستانیوں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارت کے  وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کہا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستانی شہریوں کے قتل کے حوالے سے یہی پالیسی ہے۔

راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا بھارت ہر پاکستان میں ہر اس پاکستانی کو قتل کرے گا جو ہمارے ملک میں کسی بھی قسم کی دہشگردانہ کارروائی کی کوشش کرے گا۔ اس پرترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا یہ بھارت کی پرانی عادت ہے کہ وہ اپنے مسائل کو حل کرنے کے بجائے پاکستان پر الزامات عائد کرتا ہے، دھمکیاں دیتا ہے اور اپنی سیاست کو چمکاتا ہے، جس طرح بھارت نے پاکستان میں ماورائے عدالت قتل کی کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے، بہت جلد دیگر ممالک میں بھی اس قسم کا اعتراف کرے گا۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی ماورائے عدالت اپنے ایجنٹوں کے ذریعے شہریوں کو قتل کیا ہے، بھارت نے جس طرح کی ریمبو اسٹائل اقدامات خطے اور پاکستان کے خلاف شروع کر رکھے ہیں یہ بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو پہلے ہی اقوام متحدہ میں اٹھا چکا ہے، اس طرح کے گھناؤنے اقدامات خود کو جمہوری کہنے والے کسی بھی ملک کو زیب نہیں دیتے۔

قبل ازیں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے 25 جنوری 2024 کو بھارت کے پاکستان میں دراندازی اور ماورائے عدالت قتل کے ناقابل تردید شواہد فراہم کیے، یہ پاکستان میں بھارت کے ماورائے عدالت اور بین الاقوامی قتل عام کی مہم کے واضح ثبوت ہیں۔