ایک نیوز :بھارت کے وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان میں دہشت گردی کا اعتراف کرلیا ہے۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ میں عائد پاکستان کے اندر لوگوں کو قتل کرنے کے الزامات راج ناتھ نے قبول کرلیے،بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان میں دہشت گردی کا اعتراف ایک ٹی وی انٹرویو میں کیا۔برطانوی اخبار گارجین کی طرف سے بھارت پر پاکستان میں ٹارگیٹیڈ کلنگز کا الزام لگائے جانے پر اپنے ردِعمل میں راج ناتھ سنگھ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ”دہشت گردوں“ کو پاکستان میں بھی نشانہ بنانا پڑا تو بنائیں گے، ہم انہیں پاکستان میں گھس کر ماریں گے۔
بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعظم مودی بالکل ٹھیک کہتے ہیں کہ بھارت ایک طاقتور ملک ہے اور پاکستان بھی یہ بات سمجھتا ہے۔ ہم تمام پڑوسیوں سے خوش گوار تعلقات استوار رکھنا چاہتے ہیں۔