ایک نیوز :افغانستان اور روس کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں ، کابل میں روس کے سفیر دمتری زھرنوف نے عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی۔ملاقات میں افغانستان اور روس کے درمیان سیاسی، سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
افغان وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان روس کے ساتھ اپنے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ روس کے ساتھ قربتیں بڑھ رہی ہیں۔مولوی امیر متقی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں سلامتی اچھی طرح سے برقرار ہے اور افغانستان سے دوسرے ممالک کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ روسی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات پر بھی زور دیا اور حکومتی وفد کو مستقبل میں مختلف شعبوں کا دورہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔
روس اور افغانستان میں قربتیں بڑھنے لگیں
Apr 06, 2023 | 23:59 PM