تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور احاطہ عدالت سے گرفتار

Apr 06, 2023 | 19:55 PM

muhammad zeeshan
تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور احاطہ عدالت سے گرفتار
تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور احاطہ عدالت سے گرفتار

ایک نیوز : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور  کو پولیس نے  ڈیرہ اسماعیل  سے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور اپنی حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت آئے تھے۔ جہاں وہ  گرفتاری سے بچنے کیلئے 5 گھنٹے تک موجود رہے۔ پولیس کی بھاری نفری صبح سے عدالت کے باہر موجود تھی۔  بعدازاں ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل کی قیادت میں پولیس نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے  نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

  دوران گرفتاری میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ یہ پولیس والے مجھے گرفتار کرکے پتہ نہیں کہاں لے جارہے ہیں ۔ پولیس والے کہتے ہیں انہیں اوپر سے آرڈر آیا ہے ۔ اوپر تو اللہ ہے ۔ وہاں سے حکم نہیں آیا تو پھر یہ اوپر والے کون ہیں۔ 

علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ اب یہ مجھے پکڑ کر جعلی ایف آئی آرز بھی دیں گے۔ 

مزیدخبریں