ایک نیوز : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو پولیس نے ڈیرہ اسماعیل سے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور اپنی حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت آئے تھے۔ جہاں وہ گرفتاری سے بچنے کیلئے 5 گھنٹے تک موجود رہے۔ پولیس کی بھاری نفری صبح سے عدالت کے باہر موجود تھی۔ بعدازاں ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل کی قیادت میں پولیس نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
دوران گرفتاری میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ یہ پولیس والے مجھے گرفتار کرکے پتہ نہیں کہاں لے جارہے ہیں ۔ پولیس والے کہتے ہیں انہیں اوپر سے آرڈر آیا ہے ۔ اوپر تو اللہ ہے ۔ وہاں سے حکم نہیں آیا تو پھر یہ اوپر والے کون ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ اب یہ مجھے پکڑ کر جعلی ایف آئی آرز بھی دیں گے۔
علی امین گنڈا پور ڈی آئی خان سے گرفتار pic.twitter.com/b2eJEbGXRT
— Siddique Jan (@SdqJaan) April 6, 2023