ایک نیوز :وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے قرعہ اندازی کے بغیر درخواستیں جمع کرانے والے تمام افراد کو حج پر بھیجنے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ حج کیلئے 72ہزار 869درخواستیں جمع کرائی گئیں ، کوٹے سے تقریباً37 ہزار زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں ، اس سال حج کیلئے قرعہ اندازی نہیں کی جائیگی، حج کے لیے تمام درخواستوں کو منظور کیا گیا ہے ، قرعہ اندازی کے بغیر درخواست دینے والے تمام عازمین کو بھیجا جائیگا، سٹیٹ بینک کی معاونت سے وسائل فراہم کریں گے ، وزیراعظم کی ہدایت اور وزیر مذہبی امور کی خواہش پر اقدام اٹھایا گیا، رواں سال حج کیلئے ریگولر سکیم کے تحت 44ہزار 190 کا کوٹہ تھا۔
بغیرقرعہ اندازی تمام درخو است گزاروں کو حج پر بھیجنے کا اعلان
Apr 06, 2023 | 17:34 PM