ایک نیوز: لاہور میں کورونا وائرس کے جاں لیوا وار جاری ہیں مہلک وائرس مزید 2 قیمتی زندگیاں نگل گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیشنل ہسپتال میں کورونا کے زیر علاج 2 مریض دم توڑ گئے ہیں۔ لاہور میں گزشتہ 14 روز کے دوران کورونا وائرس سے 5 اموات ہوئی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے گزشتہ 25 گھنٹے کے دوران 11 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ کورونا وائرس میں مبتلا 8 مریض بدستور ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور پنجاب میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 5ہزار 144 ٹیسٹ ہوئے ہیں جس میں سے 58 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 1.13فیصد ہے۔قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں میں وائرس سے ایک موت رپورٹ ہوئی لیکن ملک بھر میں کورونا کے 15مریضوں کی حالت نازک ہے۔