علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بی ایس پروگراموں کے نتائج کا اعلان کردیا

Apr 06, 2023 | 15:24 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے  بی ایس پروگراموں کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2022ء میں پیش کئے گئے بی ایس پروگراموں کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔  نتائج آؤٹ ہونے والے بی ایس پروگراموں میں انگلش، اردو، ماس کمیونیکیشن،انسٹرکشنل ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی، شامل ہیں جبکہ اسلامک سٹڈیز(جنرل)، اسلامک سٹڈیز(قرآن اینڈ تفسیر)، اسلامک سٹڈیز(سیرت)، اسلامک سٹڈیز(درس نظامی)اور اسلامک سٹڈیز(بین المذاہب مطالعہ) کے بھی نتائج میں شامل ہیں۔وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے نتائج مرتب کرنے کے کام کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کی تھی
 سمسٹر بہار 2023ء کے داخلوں کی آخری تاریخ سے قبل نتائج آؤٹ کرکے گریجویٹ طلبہ کو اگلے پروگراموں میں داخلہ لینے کا موقع فراہم کردیا ہے۔ 2023ء کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی آخری تاریخ 18اپریل مقرر کی گئی ہے۔ میٹرک، ایف اے،بی اے/بی کام، ایم ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے نتائج پہلے ہی آؤٹ ہوچکے ہیں

مزیدخبریں