قومی اسمبلی میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف متفقہ قرارداد منظور

Apr 06, 2023 | 15:04 PM

ایک نیوز:قومی اسمبلی کےاجلاس میں پیپلزپارٹی کی رکن نازبلوچ نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف قراردادپیش کی جس کومتفقہ طورپر منظورکرلیاگیا۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ  یہ ایوان بیت المقدس پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتا ہے ،عالمی برادری اسرائیلی حملے رکوانے کا مطالبہ کرے ، رمضان المبارک میں مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملہ بدترین دہشتگردی ہے۔
قبل ازیں قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے خالد مگسی کاکہناتھاکہ عمران خان کے چار سال دورحکومت میں کون سی جمہوریت تھی،چھبیس سال محنت کی تھی تو اپنے پاؤں پر کھڑا ہوکر اقتدار میں آتا ،پہلے عمران کے پیچھے اور اداری تھا اب اور آگیا ہے۔
رہنماباپ پارٹی کامزیدکہناتھاکہ تمام اتحادی اس وقت کہہ رہے ہیں سپریم کورٹ کا فل کورٹ بٹھا دیں ،اگر سیکورٹی صورتحال ٹھیک نہ ہوئی تو پھر الیکشن کیسے ہوں گے،بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا تو الیکشن آگے کئے گئے تھے ،ادارے اگر پارٹی بن جائیں گے تو پھر پارٹی ٹکٹ دے دیتے ہیں ۔
خالدمگسی کاکہناتھاکہ گھبرانے سے کام کبھی نہیں ہوگا جب عمران خان نہ گھبرانے کا سبق دے رہا ہے پھر ہم کیوں گھبرائیں، پارلیمنٹ کو سپریم نہ رکھا تو ملک آگے نہیں بڑھے گا،باپ پارٹی حکومت کے ساتھ ہے جیل میں جانا پڑا تو بھی جائیں گے ۔

مزیدخبریں