سی ویو ڈاکٹر سارہ قتل کیس میں بڑے انکشافات

Apr 06, 2023 | 14:42 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کراچی میں ڈاکٹر سارہ کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے جس میں مقتولہ کو نیم بےہوشی کی حالت میں سمندر پھینکے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سارہ کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے، کیس کا چالان عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔  چالان میں کہا گیا ہےکہ مقتولہ کو نیم بیہوشی کی حالت میں سمندر میں پھینکنے کا انکشاف ہو اہے۔ ملزم شان سلیم نوجوان لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دیکر اپنی جنسی حوس کو تسکین پہنچانے کا بھی انکشاف  ہوا ہے۔ 

چالان کے مطابق  متوفیہ اور ملزم شان سلیم کے ساتھ ہسپتال میں جھگڑا ہوا تھا۔ملزمان وقاص اور شان سلیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج ڈیلیٹ کی تھیں، ملزمان نے انہتائی چالاکی سے  شواہد مٹانے کی کوشش کی۔ ملزم شان سلیم نوجوان لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دیکر اپنی جنسی حوس کو تسکین پہنچاتا تھا۔ متوفیہ کے جسم سے ایتھیال الکوحل موجود پایا گیا ہے،متوفیہ کی لاش دو تین دن پرانی نہیں تھی۔متوفیہ کو دو تین گھنٹے پہلے نیم بیہوشی کی حالت میں منہ کے بل ساحل سمندر پر پھینکا گیا تھا۔ 

چالان کے مطابق ملزم وقاص بھی اس عمل میں ملزم شان سلیم کو حصے دار تھا۔ملزم وقاص، شان سلیم اور بسمہ خلاف قتل، اغوا کا جرم ثابت ہوتا ہے۔مقدمے میں ملزم شان سلیم اور وقاص عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں جبکہ ملزمہ بسمہ نے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

 پولیس  کا کہنا ہے کہوقوعہ کے روز ملزمہ بسمہ اور شان سلیم نے مقتولہ کا موبائل ملزم وقاص کو دیا تھا۔مقدمے میں اب تک ملزم ڈاکٹر شان سلیم، وقاص، اور بسمہ گرفتار تھے۔

مزیدخبریں