پاک نیوزی لینڈ سیریز، سیکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز طلب

پاک نیوزی لینڈ سیریز، سیکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز طلب

ایک نیوز: نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان پر کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے لئے رینجرز اور فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

 رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ محکمہ داخلہ پنجاب کا کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کے لئے رینجرز اور فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیموں کی سیکیورٹی کیلئے فوج کی تین کپمنیاں اور   ایس ایس جی کی دو کپمنیاں طلب کی گئی ہیں اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کے لئے رینجرز بھی تعینات کی جائے  گی۔ 

لاہور میں پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریزکے دوران سکیورٹی کےلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔سکیورٹی فول پروف بنانےکےلئے 14 اپریل سے لاہور اور راولپنڈی کےلئے رینجرز، پاک فوج اور ایس ایس جی کمانڈوز کی بھی مددمانگ لی گئی ہے۔ لاہور میں 3میچزکےلئے کل 8 ہزار نفری سکیورٹی خدمات سر انجام دے گی جن میں 50 ایلیٹ فورس کی ٹیمیں اسٹیڈیم، روٹ اور ہوٹل کے گردونواح تعینات کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 ون ڈے اور 5 ٹی 20 میچز کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔  شیڈول کے مطابق کراچی میں  تین ون ڈے میچز جبکہ راولپنڈی میں دو ٹی ٹوئنٹی اور  دو ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔شیڈول کے مطابق 14، 15 اور 17 اپریل کو لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز ہونگے جبکہ راولپنڈی میں 20 اور 24 اپریل کو سیریز کا چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔