ایک نیوز: تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ آگے جانےسے نگران حکومت کی مدت نہیں بڑھائی جا سکتی نگران حکومت اپریل کے تیسرے ہفتے سے آگے نہیں جا سکتی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ سے اجازت طلب کرےاور 22 اپریل سے نئے نگران سیٹ اپ کیلئے مشاورت کرے ، 22 اپریل کے بعد موجودہ نگران وزراء کے تمام فیصلے غیر آئینی ہوں گے۔
الیکشن کی تاریخ آگے جانےسے نگران حکومت کی مدت نہیں بڑھائ جا سکتی نگران حکومت اپریل کے تیسرے ہفتے سے آگے نہیں جا سکتی، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ سے اجازت طلب کرےاور 22 اپریل سے نئے نگران سیٹ اپ کیلئے مشاورت کرے ، 22 اپریل کے بعد موجودہ نگران وزراء کے تمام فیصلے غیر آئینی ہوں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 6, 2023