ایک نیوز: پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کا معاملہ ، پنجاب بیوروکریسی نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں۔
رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم پنجاب شکیل احمد کی زیر صدارت اجلاس میں 14مئی کو پنجاب میں ہونے والے ممکنہ انتخابات کیلئے حکمت عملی کاجائزہ لیاگیااجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری سروسز پنجاب احمد رضا سرور سمیت متعلقہ افسران شریک ہوئے۔
پنجاب بیوروکریسی نے گزشتہ انتخابات کے اخراجات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔اس حوالے سے گزشتہ انتخابات میں سیکیورٹی ، خرچ اور انتظامات کا جائزہ بھی لیاگیا۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے فیصلہ کیاگیاکہ گزشتہ عام انتخابات کی طرز پر نیا پلان ترتیب دیا جائے گا ، اس موقع پرچیف سیکرٹری پنجاب کاکہناتھاانتخابات کرانا یانہ کرانا حکومتی صوابدید ہے ۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے افسران کوہدیت کی کہ انتخابات کے حوالے ہم اپنی پوری تیاری رکھیں گے۔