ایک نیوز: مختلف وزارتوں میں اربوں کی کرپشن کے معاملے پر ایف آئی اے نے بڑا قدم اتھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مختلف وزارتوں میں اربوں کی کرپشن کے معاملے پر ایف آئی اے نے تحقیقات کے لیے پانچ انکوائری کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔پبلک اکاوئنٹس کمیٹی نے مختلف وزارتوں کے 35 آڈٹ پیراز کی تحقیقاتی کی ہدایت کی ہے۔انکوائری کمیٹیوں کو وزارتوں میں ہوئی کرپشن اور آڈٹ رپورٹس کا ازسرنو جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ایف آئی اے نے پبلک اکاوئنٹس کمیٹی کی ہدایت پر کرپشن تحقیات کا آغاز کیا ہے۔
ایف آئی اے نے اس سے پہلے چھ وزارتوں کی کرپشن کے پر تحقیات کی تھی اور 29 وزارتوں کے کیس پر تحقیقات کے لیے ایف آئی اے نے مزید بریفنگ مانگی تھی۔ ایف آئی اے نے 1985 سے لیکر اب تک کے 35 کرپشن کیسز پر تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔تحقیقات وزارت ہاوسنگ ، مواصلات ، سیفران ، ہوابازی اور داخلہ کے خلاف شروع ہوئی ہیں وزارت خارجہ کے مشنز اور پی آئی اے کے جعلی ڈگری سکینڈل کے خلاف بھی تحقیقات شروع ہوئی ہیں۔