ریلوےپولیس اہلکار کی حاضر دماغی ،مسافرکی زندگی بچالی

ریلوےپولیس اہلکار کی حاضر دماغی ،مسافرکوبچالیا
کیپشن: The presence of the railway police official saved the passengers

ایک نیوز:ریلوےپولیس اہلکار کی حاضر دماغی ،چلتی ٹرین سے اترتے وقت پھسل کر گرنے والے مسافر کو حادثے سے بچا لیا۔
 تفصیلات کے مطابق مسافر رحمان بابا ایکسپریس ٹرین میں سوار تھا،راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ٹرین سے اترتے وقت بے دھیانی میں پھسل کر ٹرین کے نیچے آنے لگا۔
ہیڈ کانسٹیبل لال روز خان مسافر کو گرتا دیکھتے ہوئے بروقت امداد کیلئے اس کی طرف بھاگا۔اوراُس کوبچانے میں کامیاب ہوگیا۔