وزیراعظم نےقومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیراعظم نےقومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا
کیپشن: وزیراعظم نےقومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف سمیت عسکری قیادت شریک ہو گی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ صورت حال سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے۔

اجلا س میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا,داخلی سلامتی کے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے,ملک بھر میں جاری انسداد دہشت گردی اپریشنز کی تفصیلات بھی اجلاس میں پیش کی جائیں گی,

اینٹلی جنس اداروں کے سربراہان بھی اجلاس میں شرکت کرینگے,وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے مذاکرات اور معاشی صورتحال پر بریفنگ دینگے.