ایک نیوز: تحریک انصاف نے وزیراعظم سمیت وفاقی کابینہ کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، تحریک انصاف نے وزیراعظم کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی مصدقہ تفصیلات طلب بھی کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل سے وفاقی کابینہ کے انکار پر تحریک انصاف نے قانونی ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے الیکشن سے متعلق فیصلے کو مسترد کر دیا تھا۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب کا وفاقی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خصوصی خط لکھ دیا.تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب کی جانب سے خط سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو لکھا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ 4 اپریل کے وفاقی کابینہ کے اجلاس کےایجنڈے، کارروائی اور فیصلوں کی تفصیلات دی جائیں۔خط میں مزید کہا گیا معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کیا ہے، اطلاعات تک رسائی کے قانون کے تحت تمام مصدقہ تفصیلات فراہم کی جائیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کے 8 اکتوبر کو الیکشن کرانے کے فیصلے کو مسترد کرنے کے فیصلے کو پارلیمنٹ کی قرارداد سے متصادم قرار دیا تھا۔
وفاقی وزرا ءنے اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اقلیتی فیصلہ ہے لہٰذا کابینہ اسے مسترد کرتی ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل عمل نہیں ہے۔