سلیم کھتری کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

Apr 06, 2023 | 13:09 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کراچی میں مولانا سلیم کھتری کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے جن کا تعلق تعلق مذہبی فرقہ پرست گروہ سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان کو جعفرطیار اور رضویہ سے گرفتارکیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق واردات میں سابق رکن پارلیمنٹ کا گن مین بھی ملوث ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم فرقہ پرست گروہ کی زینبیون بریگیڈ سے منسلک ہیں جبکہ ملزمان نے انکشاف کیا کہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے لیئے مختلف ٹیمیں شہر میں موجود ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست ملزمان کا تعلق مذہبی فرقہ پرست گروہ سے ہے اور ملزمان نےعسکری تربیت پڑوسی ملک سے حاصل کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ نیو کراچی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے سلیم کھتری کو قتل کردیا تھا۔ مقتول سلیم کھتری اہلسنت کے رہنما تھے، جنہیں گھر کے باہر نشانہ بنایا گیا تھا اور ان کے جسم کے مختلف حصوں پر 6 گولیاں ماری گئیں۔

مزیدخبریں