کراچی:محنت کش بھی اسٹریٹ کریمنلزکے ریڈارپر

کراچی:محنت کش بھی اسٹریٹ کریمنلزکے ریڈرپر
کیپشن: KARACHI: Laborers are also raiders of street criminals

ایک نیوز:کراچی میں محنت کش بھی اسٹریٹ کریمنلز کے شر سے محفوظ نہ رہے، ڈیفنس میں جرائم پیشہ افراد نے ڈیلیوری رائیڈر کو بھی لوٹ لیا۔
رپورٹ کے مطابق کراچی میں جرائم پیشہ عناصر نے محنت کشوں کو ہدفِ بنا لیا ،ڈیفنس فیز 8 میں ڈیلیوری رائیڈر کو لوٹ لیا گیا،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی۔

ویڈیو میں رائیڈر کو مختلف پارسل سیٹ کرتے دیکھا جا سکتا ہے ،رائیڈر نے جیسے ہی پارسل کا بیگ موٹر سائیکل کی سیٹ پر رکھا ملزمان آگئے، ملزمان  نے ڈلیوری بوائے کی تلاشی لی، موبائل اور پرس نکال لیا ۔