کراچی:سابق میئرکے گھرچوری کرنیوالی ملازمہ ساتھیوں سمیت گرفتار

Apr 06, 2023 | 12:37 PM

ایک نیوز:کراچی میں سابق میئروسیم اخترکے گھرچوری کرنیوالی ملازمہ کو ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیاگیا۔
رپورٹ کے مطابق کراچی میں سابق میئر وسیم اختر کے بنگلے میں کروڑوں روپے مالیت کے زیورات اور نقد رقم چوری ہونے کے معاملے میں گرفتار تین ملزمان کی نشاندہی پر تفتیشی پولیس اندورن سندھ روانہ ہو گئی ہے، گرفتار ملزموں میں وسیم اختر کی گھریلو ملازمہ، اسکا شوہر اور سسر شامل ہیں۔
 تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزموں سے چوری کئے گئے زیورات میں سے 50 فیصد حصہ برآمد کر لیا گیا ہے، ملزموں نے زیورات فروخت کر کے اندرون سندھ میں قیمتی گاڑی خریدنے کا انکشاف بھی کیا ہے۔

مزیدخبریں