ہتھنی کو مثانےمیں ٹیومر کا خدشہ تھا جو کہ اب نہیں ہے،ڈاکٹر عامر خلیل

Apr 06, 2023 | 12:27 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: فور پاز کے مصر سے تعلق رکھنے والے رکن ڈاکٹر عامر خلیل نے کہا ہے کہ ہتھنی کو مثانے میں ٹیومر کا خدشہ تھا جو کہ اب نہیں ہے،ہتھنی نور جہاں کی طبیعت میں کافی بہتری آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہتھنی نور جہاں کے معائنے کے لیے فور پاز کی 8 رکنی ٹیم نے آج پھر چڑیا گھر کا دورہ کیا۔ڈاکٹر عامر خلیل کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے ہتھنی کا معائنہ کیا، چڑیا گھر کے ویٹنری ڈاکٹر عامر اور ڈاکٹر عابدہ بھی فور پاز کی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر خلیل نے کہا کہ نور جہاں کا آج پوسٹ چیک اپ کیا جا رہا ہے، ہتھنی نور جہاں کو فی الحال سفاری پارک منتقل نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ ہتھنی کی طبیعت میں بہتری تک دوسری جگہ منتقل کرنا خطرہ ہے، سفاری پارک میں بھی تمام تر انتظامات کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

ڈاکٹر عامر خلیل کا کہنا ہےکہ نورجہاں کی مکمل صحت یابی کے بعد دونوں ہتھنیوں کو سفاری پارک منتقل کیا جائے گا، چڑیا گھر میں موجود تمام جانوروں کی دیکھ بھال کا بندوبست ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں