سیالکوٹ: گاڑی لینے آئے شہری سے ڈاکو 46 لاکھ لوٹ کر فرار

سیالکوٹ: گاڑی لینے آئے شہری سے ڈاکو 46 لاکھ لوٹ کر فرار

ایک نیوز: سیالکوٹ پولیس نے شہریوں کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔ 

رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ، کشمیر روڈ سے دن دیہاڑے ڈکیت شہری سے چھیالیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔  زاہد نامی شہری کشمیر روڈ پر گاڑی خریدنے آیا تھا کہ ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا۔  شہری کی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی جس میں شہری معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ ڈکیتی کی فوٹیج ایک نیوز نیوز  کو موصول  ہو گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث شہر ڈاکوؤں کے نشانے پر ہیں۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-04-06/news-1680764617-5427.mp4

واضح رہے کہ شاہدرہ کے علاقے جیا موسیٰ میں   دن دیہاڑے 15 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات پیش آئی  تھی۔  دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو ایک موٹرسائیکل سوار شخص کی ریکی کرتے ہوئے آئے تھے۔ گلی میں ٹرن لیتے ہی ڈاکو موٹرسائیکل سوار شہری کو گن پوائنٹ پر روکتے ہیں اور متاثرہ شہری سے نوٹوں سے بھرا بیگ چھین لیتے  ہیں۔ ڈاکو متاثرہ شہری کی جیبوں سے بھی رقم نکالتے ہیں جو نیچے گر جاتی ہے۔ ڈاکو نیچے گری ہوئی رقم بھی اٹھاتے اور فرار ہو جاتے ہیں۔فیکٹری ملازم اسد علی بنک سے15 لاکھ کیش لے کر آ رہا تھا فیکٹری مالک مبارک علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے لیکن ملزم گرفتار نہیں ہو سکے ہیں۔