تحریک انصاف کےاہم رہنما کو لاہور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانےسےروک دیاگیا

تحریک انصاف کےاہم رہنما کو لاہور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانےسےروک دیاگیا
کیپشن: تحریک انصاف کےاہم رہنما کو لاہور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانےسےروک دیاگیا

ایک نیوز: تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو بیرون ملک جانے سے ایک بار پھر روک دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ ڈاکٹر شہباز گل منگل کی رات لاہور ائیرپورٹ سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہورہے تھے،شہباز گل کا نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث امیگریشن حکام نے روکا ،شہباز گل منگل کی رات عمرہ کیلئے سعودی عرب روانہ ہورہے تھے۔

دریں اثنا پی ٹی آئی رہنما شہباز گل مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت جسٹس طارق سلیم شیخ نے کی۔ 

سرکاری وکیل نے کہا کہ شہباز گل پر کوئی نیا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔

وکیل شہباز گل نے استدعا کی کہ عدالت شہباز گل کو  ائیرپورٹ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے ،فل بینچ کے احکامات پر عملدرآمد کروایا جائے۔ 

درخواست گزار  نے کہا کہ فل بینچ نے شہباز گل کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی،شہباز گل ائیر پورٹ پہنچنے پانچ مختلف تھانوں کی پولیس وہاں موجود تھی،خدشہ ہے کہ کوئی خفیہ مقدمہ درج ہے جس میں گرفتاری کا خوف ہے۔

درخواست گزار  نے استدعا کی کہ عدالت شہباز گل کو گھر سے ائیر پورٹ تک محفوظ راستہ فراہم کرنے کا حکم دے،عدالت مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔بعدازاں عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔