جہانیاں: پولیس اہلکارخواتین سے بے نظیر پروگرام سے ملنے والی رقم لوٹنے لگے

جہانیاں: پولیس اہلکارخواتین سے بے نظیر پروگرام سے ملنے والی رقم لوٹنے لگے

ایک نیوز: جہانیاں میں پولیس اہلکار نوسر باز خواتین گینگ کا سرغنہ نکلا، پولیس اہلکار خواتین پر مشتمل گینگ بنا کر مستحق خواتین سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقم لوٹنے لگے۔

رپورٹ کے مطابق جہانیاں میں کامران نامی پولیس اہلکار نے خواتین پر مشتمل گینگ بنا کر ڈکیتی اور نوسربازی کی وارداتیں شروع کر رکھی ہیں۔  جس کے نتیجہ میں درجنوں مستحق خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ کی مد میں ملنے والے لاکھوں روپے سے محروم کیا جا چکا ہے۔

اے ٹی ایم مشین سے رقم نکلوانے اور خواتین کے شناختی کارڈ ہاتھ میں پکڑ کر پیسے چیک کرنے کی فوٹیج ایک نیوز نے حاصل کرلی ہےفوٹیج  منظرعام پر آنے کے باوجود پولیس افسران پیٹی بھائی کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہیں۔ اس حوالے سے ایس ایچ او جہانیاں بابر شہزاد کا کہنا ہے کہ اہلکار کے خلاف درخواست موصول ہوئی تو کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-04-06/news-1680763742-5272.mp4