ایک نیوز:پاکستان رینجر (سندھ)اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے مین نیشنل ہائی وے بھینس کالونی موڑ لانڈھی سے منشیات فروشی میں ملوث ملزم صدام حسین کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے مختلف اقسام کی منشیات بھی برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملزم ہیروئن اور آئس کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتاتھا۔ ملزم اپنے علاقے کا بدنام اور عادی منشیات فروش تھا۔ ملزم مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔
ترجمان سندھ رینجرکاکہناتھاکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھا پے مارے جارہے ہیں۔گرفتارملزم کو بمعہ منشیات مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ پردیں یا رینجرز ہیلپ لائن نمبر1101 پرکال کرکے بتائےاوررینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔