ایک نیوز: خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نئے آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 500 روپے بڑھ گئی ہے۔خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا500روپے مہنگا ہو کر 3 ہزار 200 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
فیصلے سے متعلق آٹا ڈیلرز کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ گندم کی فی من قمیت میں اضافے سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔آٹا ڈیلرز کا بھی یہی کہنا ہے کہ پنجاب سے آٹے کی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے صوبے میں آٹے کی قلت بھی ہوسکتی ہے۔