سابق وزیر اعظم نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا

سابق وزیر اعظم نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا

ایک نیوز: نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے سیاست  کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرائسٹ چرچ واقعہ کے بعد مسلم کمیونٹی کے دلوں میں سما جانے  والی جیسنڈا آرڈرن کو کمیونیٹی نے بہارد خاتون قرار دیا تھا۔ سابق وزیر اعظم جیسنڈا اسمبلی میں اپنی آخری تقریر کےدوران بھی مسلمانوں کی عظمت کا اظہار کرنا نہ بھولیں جبکہ جیسنڈا آرڈرن کو دنیا کی سب سے کم عمر خاتون حکمران کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

جیسنڈا آرڈرن کرائسٹ چرچ حملہ اور کورونا کی روک تھام کیلئے موثرحکمت عملی کی وجہ سے ایک بین الااقومی شخصیت بن کر سامنے آئی تھیں۔انہوں نے مسجد حملے میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور ساتھ کھڑی رہی تھی۔

جیسنڈا آرڈرن نے ایوان میں الوداعی تقریر میں مسلمانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے  کہا کہ میرے پاس یہ بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں کہ مسلمانوں نے میرا کتنا دل جیتا ہے۔جیسنڈا نے تاریخی اور دکھ بھرے موقع پر نیوزی لینڈ کمیونٹیز کو یکجا کیا اورتمام ممالک کے حکمرانوں کے لیے مذہبی رواداری ہم آہنگی اور انسانی ہمدردی کی ایک اعلی مثال قائم کر دی۔

واضح رہے کہ برطانوی شہزادے ولیم نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن دی ارتھ شوٹ پرائز بورڈ آف ٹرسٹیز میں اہم ذمہ داری دی تھی۔ شہزادہ ولیم کی جانب سے دی ارتھ شوٹ پرائز کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر  پوسٹ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہمیں جیسنڈا آرڈرن کو دی ارتھ شاٹ پرائز بورڈ آف ٹرسٹیز میں خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ جسینڈا آرڈرن نے بھی پیغام لکھا کہ جب سے ارتھ شاٹ پرائز قائم ہوا ہے اس کی اہمیت اور افادیت کی قائل ہوں۔ یہ ایک نئی امید اور بہت حوصلہ افزا ہے۔

شہزادہ ولیم نے لکھا کہ جسینڈا نے بطور وزیرِاعظم نمایاں کارکردگی سے دنیا کے دل جیتے۔ ہم ان کے تجربے سے فائدہ اُٹھائیں گے۔