کراچی:دومختلف مبینہ پولیس مقابلوں میں دوڈاکو گرفتار

Apr 06, 2023 | 11:01 AM

ایک نیوز:کراچی میں دومختلف مبینہ پولیس مقابلوں میں دوڈاکوؤں کو گرفتارکرلیاگیااوردوملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق سپرہائی وے پولیس کا نادرن بائی پاس ہنگورہ گوٹھ کے قریب دوڈاکوؤں سے فائرنگ کاتبادلہ ہواجس میں ایک ملزم کوزخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیاجبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی موٹر سائیکل سمیت فرار ہو گیا، گرفتار ملزم کی شناخت اسحٰاق کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزم کے قبضہ سے اسلحہ برآمد ہوا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
دوسری جانب گلستان جوہرمیں بھی 6 نمبر چوکی کے قریب پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتارہوگیازخمی ڈاکو کی شناخت ارشاد کے نام سے ہوئی ہے،ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔
ترجمان پولیس کاکہناتھاکہ ملزمان کے قبضے سےاسلحہ برآمد ہواہے، زخمی ملزموں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزیدخبریں